Patient Information
فیڈنگ بوتل کی صفائی
Dr. M. Tauseef Omer
Assistant Professor of Neonatology
بوتلوں کو کتنی بار صاف کرنا چاہیے
ہر فیڈنگ کے بعد بوتل کو صاف کریں۔ اگر بچہ 2 گھنٹے کے اندر بوتل ختم نہ کرے تو باقی دودھ ضائع کر دیں۔ جزوی استعمال شدہ بوتل میں دوبارہ دودھ ڈالنے یا صرف دھونے سے جراثیم تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔
فیڈنگ بوتل کی صفائی
ہاتھ دھونا اور چار برتن صاف کرنا
صابن اور پانی سے 60 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔
چار برتن صابن اور پانی سے دھوئیں جن میں بوتل کے حصے مختلف مراحل پر رکھے جائیں گے۔
بوتل کے تمام حصے الگ کریں
بوتل، نپل، ڈھکن، رنگ وغیرہ الگ کریں اور صاف برتن میں رکھیں۔
نل کے پانی سے دھونا
گرم یا ٹھنڈے پانی سے بہتے نل کے نیچے دھوئیں۔ سنک میں نہ رکھیں۔
دودھ یا میل کو زیادہ سے زیادہ صاف کریں اور صاف برتن میں رکھ دیں۔
پانی اور صابن سے دھونا
ایک اور صاف برتن میں گرم پانی اور صابن ڈالیں۔
صرف فیڈنگ بوتلوں کے لیے مخصوص صاف برش سے تمام حصے رگڑیں۔
نپل کے سوراخوں میں پانی نچوڑیں تاکہ اندرونی صفائی ہو۔
دوبارہ دھونا
بہتے پانی کے نیچے دھو کر صابن کو مکمل طور پر ہٹا دیں۔
ہر حصہ دھونے کے بعد صاف برتن میں رکھیں۔
ہوا میں خشک ہونے دیں
تمام حصوں کو مکمل طور پر ہوا میں خشک ہونے دیں۔
تولیہ استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے جراثیم منتقل ہو سکتے ہیں۔
تمام برتن اور برش کی صفائی
ہر استعمال کے بعد برتن اور برش کو دھو کر خشک کریں۔
ہر چند دن بعد صابن اور گرم پانی سے دھوئیں۔
اگر بچہ 2 ماہ سے کم عمر ہے، قبل از وقت پیدا ہوا ہے، یا بیماری کی وجہ سے مدافعتی نظام کمزور ہے تو ہر استعمال کے بعد برتن اور برش کو دھونا ضروری ہے۔
جراثیم کشی (Sanitization)
کتنی بار جراثیم کشی کریں
روزانہ کریں۔
طریقہ انتخاب
بوتل بنانے والے ادارے اُبالنے یا بھاپ سے جراثیم کشی کے متعلق ہدایات دے سکتے ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ کم قیمت پلاسٹک بوتلیں استعمال کرتے ہیں جو اُبالنے یا بھاپ برداشت نہیں کرتیں۔ ایسے میں بلیچ کا طریقہ استعمال کریں۔
بلیچ سے جراثیم کشی (اگر اُبال یا بھاپ ممکن نہ ہو)
چائے کے 2
چمچ بغیر خوشبو والے بلیچ کو 16 کپ (4 لیٹر) پانی میں صاف برتن میں ملائیں۔
تمام اشیاء کو مکمل طور پر پانی میں ڈبو دیں۔
نپل کے سوراخوں میں محلول نچوڑیں۔
کم از کم 2 منٹ تک محلول میں بھگو کر رکھیں۔
صاف ہاتھوں یا چمٹے سے نکالیں۔ دھونا نہیں کیونکہ جراثیم دوبارہ لگ سکتے ہیں۔
صاف برتن میں رکھ کر مکمل طور پر خشک ہونے دیں۔ تولیہ استعمال نہ کریں۔
خشک ہونے پر جراثیم ختم اور بلیچ بے ضرر ہو جاتا ہے۔"
اُبالنے کا طریقہ (صرف شیشے کی بوتلوں کے لیے)
تمام حصے الگ کر کے برتن میں رکھیں اور پانی سے ڈھانپ دیں۔
برتن کو چولہے پر رکھ کر اُبالیں۔
منٹ تک اُبالیں 5 ۔
صاف چمٹے سے نکالیں۔
بھاپ سے جراثیم کشی (صرف اگر بوتل بنانے والا ادارہ تجویز کرے)
فیڈنگ بوتل اسٹیمر میں تمام حصے رکھ کر ادارے کی ہدایات کے مطابق بھاپ دیں۔
ہوا میں خشک کریں
تمام اشیاء کو مکمل طور پر خشک ہونے دیں۔ تولیہ یا ڈرائنگ ریک استعمال نہ کریں۔
صاف خشک برتن میں رکھیں۔
مکمل خشک ہونے کے بعد ہاتھ دھو کر بوتل کے حصے جوڑیں۔
محفوظ طریقے سے ذخیرہ کریں
جوڑی گئی بوتلوں کو بندالماری
میں رکھیں جو صرف صاف برتنوں کے لیے مخصوص ہو۔
فارمولا دودھ کے لیے احتیاط
اگر ماں کا دودھ دستیاب نہ ہو اور فارمولا دودھ دیا جا رہا ہو:
کنٹینر اور ڈھکن کو پہلی بار کھولنے سے پہلے جراثیم کش وائپ سے صاف کریں۔
کنٹینر کو پانی میں نہ ڈبوئیں اور نہ ہی نل کے نیچے رکھیں۔
مکمل خشک ہونے کے بعد ہی کھولیں۔
اندرونی حصہ صاف نہ کریں۔
فارمولا پاؤڈر خشک رہے تو جراثیم کم لگتے ہیں۔
اسکوپ کو صرف اس وقت صاف کریں جب وہ گندا ہو جائے۔
اگر اسکوپ زمین پر گر جائے تو بوتل کی طرح صاف کر کے مکمل خشک کریں۔
No comments:
Post a Comment